ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی خراب موسم اور بارش کی نظر

473

ساؤتھمپٹن:پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی موسم کی خرابی  کی نظر ہوگیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ  کے چوتھے روز بھی صرف 10.2اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکاجس کے بعد بارش اورخراب موسم کے باعث میچ شروع نہ ہوسکا ، چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا رکھے تھے، رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

چوتھے روز کھیل کے آغاز سے ہی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور وہ اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے اور  پوری پاکستانی ٹیم  پہلی اننگز میں صرف236 رنز کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 72، عابد علی نے 60، بابراعظم نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں اوپنر روری برنس بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پرسلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کل 5 اوورز ہی کھیل سکی، جس میں اس نے 7 رنز اسکور کیے،جس کے بعد خراب موسم اور بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں بارش اور خراب موسم کے باعث پہلے روز 46اوردوسرے روز صرف 40 اوورز کروائے جاسکے جب کہ تیسرے روز بارش کے باعث ایک اوور بھی نہیں کروایا جاسکا تھا۔