جڑواں شہروں میں سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس کا آغاز

472

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس کا آزمائشی سفر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بس کاآزمائشی سفر کیا گیا، بس کا آزمائشی سفر علامہ اقبال پارک سے شروع ہوا جو فیض آباد، فیصل مسجد، بلیوایریا، شاہراہ دستور، روز جاسمین گارڈن، لوک ورثہ سے ہوتا ہوا واپس علامہ اقبال پارک میں ہی ختم ہوا جبکہ جڑواں شہروں کے انتظامی افسروں نے ڈبل ڈیکر بس کیلئے روٹ کا جائزہ بھی لیا۔

چیئرمین پارکس ایند ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) آصف محمود کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے بعد ڈبل ڈیکر بس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا اور ڈبل ڈیکربس کیلئے ٹرمینل راولپنڈی میں جلد قائم ہوجائے گا۔

چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کا مزید کہنا تھا کہ بس کا فی کس کرایہ 400 روپے ہوگا جبکہ آن لائن ٹکٹ کا بھی اجرا کیا جائے گا۔