یو اے ای نے اسرائیل سے معاہدہ کر کے “بہت بڑی غلطی” کی: حسن روحانی

932

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسرائیل سے سفارتی معاہدہ کرنے کے بعد خبردار کردیا۔

صدر حسن روحانی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی معاہدہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، یو اے ای کا اسرائیل سے تعلقات بحالی کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی ریاستوں سے دغا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدارتی انتخابات جتوانا ہے۔

حسن روحانی نے متنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کو خطے میں قدم نہ جمانے دے، یو اے ای کا اقدام غداری کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے متحدہ عرب امارات غلط راستے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔