کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

617

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی مین لائن متاثر ہونے سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس جی جی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیرمعین آباد میں دوران صفائی کی بھاری مشینری گیس پائپ لائن سے ٹکرا گئی، کسی حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی فراہمی بندکردی گئی۔

ترجمان کے مطابق معین آباد، ملیر اور ماڈل کالونی کے علاقوں کو گیس فراہمی معطل رہے گی، مرمت کا کام جاری ہے، امید ہے شام 7بجے تک مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب گیس فراہمی پائپ لائن میں پانی بھرنے سے بھی مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ بلدیہ قائم خانی کالونی میں 2ہفتے سے گیس کی فراہمی معطل ہے، ملیر، ماڈل کالونی، کاظم آباد، ریلوے سوسائٹی، طارق بن زیاد کالونی اور سعود آباد کے مختلف ایریاز میں گیس گھروں تک نہیں آرہا۔

شہریوں کو کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث انہوں نے لکڑیوں پر کھانا پکانا شروع کردیا۔