جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا جاموری تاسیری جیوے پاکستان ریلی

519
حیدرآباد:ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی،ضلعی امیر حافظ طاہر مجید ودیگر جے آئی یوتھ ونگ کے تحت جیوے پاکستان موٹرسائیکل ریلی کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ زون سیری گاجاموری ضلع حیدرآباد کے تحت گاجاموری اسٹاپ سے سیری شہر تک جیوے پاکستان موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی ۔ بعدا زاں مرکزی سندھی میڈیا کہ دفتر کے سامنے پرچم کشائی کی گئی ۔ شرکاءنے بینر ز،قومی پرچم اور قومی شناخت کی علامات اٹھارکھی تھیں ۔ریلی کی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید ،سابق امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی نے کی ۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحید قریشی نے کہا کہ پاکستان کی قوم نے تمام حکمرانوں اور ان کے منشور کو دیکھ لیا ہے پاکستان کہ تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میںہے ،پاکستانی قوم کو چاہیے کہ اب دیانتدار، باکردار لوگوں کو منتخب کرے،اسلام اب غالب آ کر رہے گا۔ تمام سیکولر نظام بری نا کام ہوچکے ہیں نئے پاکستان کہ نعرے سے ہوا نکل چکی ہے۔ نریندرمودی نے کشمیر کوہڑپ کرلیاہے لیکن ہمارے ہمارے حکمران بزدل بنے ہوئے ہیں پوری قوم سراپااحتجاج ہے اگرپاک فوج آزادکشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوجائے تو24گھنٹے میں سری نگر فتح ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سب کہہ رہے ہیں اور سچ کہہ رہے ہیں اب غزوہ¿ ہندہوگا۔ اس موقع پر امیر ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہاکہ ملک کی آزادی کا عظیم دن ہمارے بزرگوں کی قربانی اور جدوجہد سے حاصل ہوا ۔ بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو وہ وقت بھی دور نہیں کہ جہاد کا اعلان ہوجائے گا،ہم اس ملک کی خاطر جان مال سب قربان کردیںگے،حکومت صرف اعلان جہادکردے ہندوستان کوملیامیٹ کردیں گے۔ ریلی سے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان نعیم مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد محمد باقر نظامانی، سابق نائب امیر جعفر علی،شہری ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رمضان نظامانی، حافظ سعید احمد،جے آئی یوتھ کے صدر غلام حیدر جمالی، اعجاز علی و دیگر نے ریلی سے خطاب کیا ۔