سندھ کو چھیڑا تو وفاقی حکومت بھی نہیں بچے گی،پیپلزپارٹی

328
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاا جلاس ہورہاہے

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کو چھیڑا گیا تو وفاقی حکومت بھی نہیں بچے گی۔پیپلز پارٹی۔تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سندھ حکومت ہی بہترپرفارم کررہی ہے، اسے چھیڑا گیا تو و وفاقی حکومت بھی بچ نہیں سکے گی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں بعض شرکا وڈیو کانفرنس پر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاہے کہ ملک میں اس وقت سندھ حکومت ہی بہترپرفارم کررہی ہے، اسے چھیڑا گیا تو و وفاقی حکومت بھی بچ نہیں سکے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اکنامک ٹیرر ازم (انسداد معاشی دہشت گردی)کا مجوزہ قانون اسی حالت میں منظور کیا گیا تو شہریوں کا جینا دشوار ہوجائے گا۔سی ای سی اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں رضا ربانی، شیری رحمان اور لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کی۔سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں گلگت بلتستان کے الیکشن اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر بات ہوئی، گلگت بلتستان میں الیکشن ملتوی کیے گئے لیکن اب کورٹ کے حکم پردوبارہ تین ماہ میں انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوید قمرنے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین پربریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو پہلے پتہ تھا پر جان بوجھ کرپارلیمنٹ میں بل دیرسے لایا گیا۔ حکومت ایسی شقیں ڈال رہی ہے جس سے عام آدمی کے حقوق متاثرہوں اور ہرشخص کو خوف میں زندگی گزارنے جیسے قوانین بنائے جارہے ہیں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق پامال ہونے نہیں دے گی، اکنامک ٹیرزازم پربنائے جانے والے قانون سے ہرآدمی اس قانون کی زد میں آئے گا، اگر یہ قانون اسی حالت میں آیا تو ہر انسان کا جینا دشوار ہوجائے گا لیکن پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ان قوانین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ نیب سے متاثر رہے ہیں، نیب کے ذریعے پیپلز پارٹی پیٹریاٹس بنی، ہیومن رائٹس واچ نے نیب کو ایکسپوز کیا ہے اور نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے ادارے کی قلعی کھول دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن چاہتے ہیں کہ 17 اگست کو آصف زرداری پیش ہوں توکارکن جمع ہوں لیکن آصف زرداری نے نیب پیشی کے وقت کارکنوں کوکورٹ کے باہر جمع ہونے سے منع کر دیا۔