ٹھٹھہ، اسپتال میں صحافی سے بدتمیزی کیخلاف شدید ردعمل

323

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سول اسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ میں صحافی سے ہونے والے واقعے کا وزیر صحت فوری نوٹس لیں، ٹھٹھہ سجاول ضلعوں کے صحافیوں اور سماجی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا مطالبہ۔ ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کے صحافیوں اور سماجی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے حکومت سندھ اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کے روز ٹھٹھہ کے سینئر صحافی ثمر بیگ سے بدتمیزی اور صحافیوں کو ایمرجنسی وارڈ میں داخلے پر پابندی لگانے کا کہنے والے ڈاکٹر حیدر شاہ کوثری کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے اور صحافیوں اور مریضوں سے بدسلوکی کرنے والے ڈاکٹر کو فوری برطرف کیا جائے واضح رہے کہ جمعہ کے روز گجو کے قریب سوزوکی پک اپ الٹنے سے دو کھلاڑی جاںبحق ہوگئے تھے اس کی ریکارڈنگ کے دوران بدمست ڈاکٹر مریضوں سے بدسلوکی کرنے لگا اور وہاں موجود صحافی ثمر بیگ سے بدتمیزی کی اور دھکے دیے اور کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں میرا راج چلتا ہے، یہاں کوئی صحافی میری اجازت کے بغیر نہیں آئے گا۔