گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات

80

یدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات کے دوسرے مرحلے میں جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا بعد ازاں پودے لگا کر سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر امداد علی گوپانگ، گسٹاکے عہدیداران ضمیر خان، محمود احمد چوہان، مبارک علی عباسی، گلفام نبی، الطاف پٹھان، آپا سلمیٰ بھٹی، آپا فرخندہ راجپوت، تنظیم اساتذہ پاکستان کے اکرام شاہ، ناہید کریم ودیگر نے شرکت کی۔ امداد علی گوپانگ نے کہا کہ ہمیں پہلے سے زیادہ منظم ہوکر ملک وقوم کی ترقی وتعمیر کے لیے کام کرنا ہے۔