میرپور خاص، دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، پانچ افراد زخمی

125

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ٹول پلازہ کے نزدیک دو تیز رفتار کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ میرپورخاص ٹول ٹیکس پلازہ کے نزدیک دو تیز رفتار کاریں آپس میں خوفناک طریقے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کار میں سوار سامارو کے رہائشی تیس سالہ ثنائواللہ لاشاری موقع پر ہی فوت ہوگیا جبکہ دونوں کاروں میں سوار دو خواتین سمیت پانچ افراد جن میں ساجد لاشاری ، کوٹ غلام محمد کے رہائشی ریاست ، شیر زمان نصرت قائم خانی ، اور گل ناز زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا۔