سرکاری کالونیوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کی جائے ،شاہد سومرو

180

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیو وحدت کالونی کے سرکاری کوارٹروں میں گٹر بند ہونے کے بعد خاکروب صفائی کے لیے نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں جمع ہے۔ بلڈنگز محکمے کے افسران سندھ حکومت کی اجازت کے بنا خاکروب کی 350 اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کو تیار نہیں، جس سے نیو وحدت کالونی سمیت دیگر حیدرآباد کی سرکاری کالونیاں میں اکثر ڈرینج سسٹم بند رہنے سے گندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سندھ حکومت سرکاری کوارٹروں کے ڈرینج نظام کی صفائی کے لیے بلڈنگز محکمے میں خاکروب بھرتی کرنے سمیت سالانہ فنڈز ریلیز کرے۔ یہ بات نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین شاہد سومرو، وائس چیئرمین مولا بخش مری نے بلڈنگز محکمے کی جانب سے صفائی نہ کرانے پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی سرکاری کالونیاں اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکی ہیں، ہر جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ پارک تباہ مکمل طور پر تباہ و برباد ہیں۔ سندھ حکومت سرکاری ملازمین کی سرکاری کالونیوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرے نہیں تو احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔