کے یو جے دستورکی جشن آزادی پرکیک کاٹنے کی تقریب

123

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی جانب سے پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پروقار کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی تھے۔تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں اور ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں سب کچھ قربان کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے آپ سے دوبارہ عہد کرنا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ہمیں ملکی استحکام،بقا اور باہمی یکجہتی کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ملک میں بحالی جمہوریت کے لیے بہت اہم کردار ہے یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں صحافیوں اور عوام کے مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے اپنا بھرپورکردار اداکرتا رہونگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو بحیثیت قوم دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم قومی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں۔راجا اظہر نے کہا کہ بھارت نے ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہنوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔