جشن آزادی فٹ سال میچ این ایف اکیڈمی نے جیت لیا

158

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ سال میچ این ایف اکیڈمی نے جیت لیا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی، سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ضیا بھی موجود تھے۔ نمائشی میچ میں میچ این ایف اکیڈمی نے دی سیکسس کلب کو 4-3 گو سے ہرا دیا۔ آخر پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔