آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

424

راولپنڈی: ڈی جی (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان میں کورونا اور پولیو پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان میں کورونا وائرس  سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اورانسداد  پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بل گیٹس نے پاکستان بھر میں انسدا دپولیو مہم کے لیے پاک فوج کے کامیاب اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے  تعاون جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو فری پاکستان ایک قومی مقصد ہے جس کے خاتمے کے لیے ورکرز، موبائل ٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے جبکہ این سی او سی کے ذریعے پاک فوج کے تعاون سے کورونا پر قابو پایاگیا۔