عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شبلی فراز

588

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہےکہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،خصوصی ٹاسک فورس نے بجلی معاہدوں کا جائزہ لیا ہے۔

معاون خصوصی شہزاد قاسم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے کچھ نہیں کیاگیا،ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث مہنگی بجلی ملتی رہی،سابق حکومتوں نے نجی کمپنیوں سے سستی بجلی کے لیے بات ہی نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بجلی پیداوار کے معاہدوں کو ڈالر کے ساتھ منسلک کیا گیا، ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ سستی بجلی سے محروم ہیں،جس کی وجہ سے بجلی پیداوار میں بھی مشکلات کا سامناہے۔

  شہزاد قاسم نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے،مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایکویٹی کی ادائیگی روپے میں ہوگی، کمیشن نے آئی پی پیز کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں،پلانٹ میں استعمال ہونے والے فیول کی مد میں کمپنیاں بہت فائدہ اٹھا رہی تھیں۔