سلپ کیچز پکڑنے میں قومی ٹیم کا نمبر حیران کن

532

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے سلپ میں کیچنگ کرنے پر تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 89 فیصد مواقع کارآمد بنائے۔

سال 2018 میں قومی کرکٹ ٹیم نے سلپ میں کیچنگ کے 89 فیصد مواقع کار آمد بنائے ، دورہ انگلینڈ کے دوران سلپ فیلڈرز میں بین اسٹوکس، جو روٹ، ڈوم سبلی اور روری برنز شامل ہیں،ان میں سے اسٹوکس کو سب سے زیادہ قابل بھروسہ شمار کیا جاتا رہا تاہم رواں سیزن میں انھوں نے 4کیچز ڈراپ کیے ہیں۔

بین اسٹوکس پاک انگلینڈ سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں تاہم برنز اور سبلی نے کیچز چھوڑ کر عابد علی کو 2 چانسز دیے جبکہ سلپ کیچنگ میں پاکستان کا ریکارڈ خاصا بہتر ہوگیا۔

سال 2018 میں سلپ میں کیچز میں پاکستان 89 فیصد کے ساتھ پہلے ، نیوزی لینڈ88فیصد تناسب کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ 87فیصد کیچز کے ساتھ تیسری پوزیشن، آسٹریلیا 84، سری لنکا82، بھارت78، ویسٹ انڈیز 77، افغانستان75، زمبابوے75، آئرلینڈ 73فیصد تناسب کے ساتھ ٹاپ 10میں شامل ہیں۔