جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا جائیداد میں حصے کیلئے عدالت سے رجوع

447

کراچی: سابق نامور نعت خواں جنید جمشید کی تیسری اہلیہ جائیداد میں حصے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر نے جائیداد میں حصے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دے دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رضیہ مظفر اور جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو 2 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست کے فیصلے تک جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روک دیا۔