بھارتی فورسز کی ایل اوسی پر اشتعال انگیز فائرنگ سے 1خاتون زخمی

600

راولپنڈی:بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول  (ایل او سی ) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس  سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیز یاں بدستور جاری ہیں،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔