صدر مملکت کی مفتی منیب الرحمن کے ہمراہ مذہبی علماء کے وفد سے ملاقات

989

کراچی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مفتی منیب الرحمن  کی زیر قیادت مذہبی علماء کے وفد کی گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی،جس میں صدرمملکت نے کورونا وائرس میں علماء کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہےکہ علماء کرام ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگہی میں کردار ادا کریں، علماء وراثت میں خواتین کے حقوق پر لوگوں کو بیدار کریں۔

علماء نے کورونا وبا کے دوران مساجد کو کھلا رکھنے پر صدر مملکت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور کوووڈ 19میں اعتماد میں لینے پر ڈاکٹر عارف علوی کی صلاحیتوں کو سراہاہے۔