ن لیگ ڈیل کرکے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے،آصف زرداری

500

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پھر ثابت کیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہیں،ن لیگ ڈیل کرکے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے اجلاس میں ن لیگ کو ناقابل اعتماد قرار دے کر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی نے اے پی سی میں تاخیر کی ذمہ داری ن لیگ کو قرار دیتے ہوئے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اے پی سی کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد تاریخ طے کی جائے گی،ن لیگ شرکت کرے یا نہ کرے اے پی سی ہوگی۔