این آئی سی وی ڈی کی نئی عمارت کا قاسم آباد، وادھو واہ روڈ پر افتتاح

209

کراچی( نمائندہ جسارت) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے سندھ حکومت کے اشتراک این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کا قاسم آباد، وادھو واہ روڈپر آغاز کر دیا ہے، جس کی بدولت صوبہ سندھ کی عوام کو انہی کیدہلیز پر امراضِ قلب کا جدید و معیاری علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کی سافٹ اوپننگ بروز جمعہ، 14 اگست 2020 کو کی۔ این آئی سی وی ڈی حیدرآباد صوبہ سندھ کی خدمت کے لیے ایک اور سنگِ میل ہے، جس کے تحت دل کی صحت کی دیکھ بھال کی معیاری سہولیات تک فوری و آسان رسائی بالکل مفت ممکن ہوگی۔این آئی سی وی ڈی حیدرآباد بین الاقوامی سطح کی کارڈیک سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں 24/7 کارڈیک ایمرجنسی، پرائمری پی سی آئی، انجیوپلاسٹی، انجیوگرافی، ایکو کارڈیوگرافی، بچوں اور بڑوں میں امرضِ قلب کا علاج، داخلہ، کلینکس، الیکٹروفزیالوجی اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ کارڈیک سرجری کی سہولت بھی جلدشروع کی جائے گی۔ہمارے ویژن اور کاوشوں کا مقصد عوام النا س کو اپنے گھروں کے قریب ہی امراضِ قلب کے بہترین علاج کی فراہمی ہے، تاکہ مریضوں کی منتقلی کے دوران ضایع ہونے والے وقت کو کم کیا جاسکے تاکہ زیادہ سے زیاد ہ مریضوں کی زندگیاں بچائی جاسکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح بعد میں کیا جائے گا۔