خضدار میں کار اور ٹرالر میں  تصادم ،2افراد جاں بحق

30

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) خضدارمیں کار اور ٹرالر میں تصادم ، 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق وڈھ کے علاقے بارہ لک کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 2افراد کمال خان اور عباس خان جاں بحق جبکہ ظفرخان شدید زخمی ہوگیا ہے جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیاہے ، جاںبحق اور زخمی تمام ا فراد کا تعلق ضلع پشین سے بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ۔