جامعہ کراچی تا حسن اسکوائر جمعیت کا آزادی پاکستان کا ررواں

190
اسلامی جمعیت طلبہ کا آزادی کارواں یونیورسٹی روڈسے گزررہاہے، چھوٹی تصویر میںناظم جمعیت کراچی عمراحمدخان اور ڈاکٹراسامہ رضی اسٹیج پربیٹھے ہوئے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی پاکستان کارواں کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔جمعیت کا آزادی کارواں جامعہ کراچی سے شروع ہوکر حسن اسکوائر پر اختتام کو پہنچا۔اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اپنی روایتی ریلی کا انعقاد آزادی کارواں کے نام سے کیا۔ یہ کارواں ہزاروں طلبہ کو اپنے جلو میںلیے جامعہ کراچی سے یونیورسٹی روڈ سے ہوتا ہوا حسن اسکوائرپہنچ کرختم ہوا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ ذیلی سطح تک اپنی مضبوط تنظیم رکھتی ہے۔ اسی اعتبار سے جمعیت نے گزشتہ روز اپنے رہائشی یونٹس میں یوم آزادی کی مناسبت سے بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ جس کے بعد شہر کی سطح پر بڑی ریلی کا انعقاد آج جامعہ کراچی تا حسن اسکوائر کیا گیا۔ اس ریلی کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمراحمدخان کر رہے تھے۔ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی آج بھی علم و ادب کا شہر ہے، طلبہ اپنی ذمے داریاں بخوبی جانتے ہیں،انہوںنے کہا کہ یہ ملک خداداد اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور دشمنانِ وطن یہ بات خوب جان لیں کہ ہم اس ملک کو منزل مقصود تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔