امارات نے غداری کی، لوگ معاف نہیں کریں گے، ترکی

564

ترکی نے یو اے ای اور اسرائیل میں تعلقات بحالی کی مذمت کرتے ہوئے معاہدے کو فلسطینی کاز سے غداری قرار دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے محدود مفادات کے لیے فلسطینی کاز سے غداری کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ضمیر منافقانہ رویہ نہ فراموش کرے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔

اس سے قبل ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  کہا  کہ  اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  مطابقت فلسطینی عوام اور ان کے حقوق سے انحراف کی تاریخ کا سیاہ باب ہوگا۔

 ترجمان نے ٹویٹر پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کے بارے میں  ایک پیغام میں کہا کہ  تاریخ اس معاہدے کی روشنی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کی گئی غداری اور حق تلفیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس  نے یو اے ای معاہدہ اور اسرائیل معاہدہ  کو مسجد اقصیٰ اور فلسطینی کاز سے غداری قرار دیتے ہوئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

 فلسطینی صدر نے معاہد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر کہتے ہیں کہ برف پگھل گئی اصل میں تو اعتماد ختم ہوگیا ہے  یو اے ای معاہدہ اور اسرائیل معاہدہ  کو مسجد اقصیٰ اور فلسطینی کاز سے غداری ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس  نے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ معاہدے کو اس فورم پر زیر بحث لایا جائے اور آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے۔