ہزاروں تارکین وطن کویت کے رہائشی اجازت نامے سے محروم

563

کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کویت میں رہائش کے اجازت نامے سے محروم ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں جہاں ایک طرف جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تو دوسری جانب ہوائی سفر معطل ہونے کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کویت میں رہائشی اجازت نامے کی سہولت کھو بیٹھے ہیں۔

ایک سیکورٹی آفیشل نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک گئے ہوئے ہزاروں تارکین وطن کے رہائشی اجازت نامے کی مدت میعاد ختم ہو چکی ہے اور ہوائی سفر کی اجازت نہ ملنے کے باعث وہ اجازت نامے کی تجدید کروانے سے قاصر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کی تجدید نہ کروانے والے تارکین وطن کی تعداد 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کفیل اور متعلقہ ذمہ دار افراد کو انسانی ہمدری کی بنیاد پر ایک موقع دیا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر جاکر اپنے ماتحت کام کرنے والے غیرملکیوں کے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کروا سکتے ہیں۔