ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد15,932 ہوگئی

384

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 299 جبکہ 6,153 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 289 ، پنجاب میں 94,993 ،بلوچستان میں 12,062 خیبرپختونخواہ 35,021، گلگت بلتستان میں 2,426، اسلام آباد میں 15,342 اور آزاد کشمیر میں 2,167 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,307 پنجاب میں 2,180، خیبرپختونخوا میں 1,236، بلوچستان میں 138، اسلام آباد 173، گلگت بلتستان 60 اورآزاد کشمیر 59 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار 215 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 29 ہزار 409 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 745  ٹیسٹ کے دوران 626 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 14 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 774  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 10 لاکھ 67  ہزار 959 افراد متاثر، 7 لاکھ 53 ہزار 496 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 39 لاکھ 17 ہزار 865 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔