وزیر اعلیٰ پنجاب کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات

560

صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات  کی، جس میں سعودی سفیر نےیوم آزادی پر پاکستانی قوم کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب  کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدارنے فرمانرواشاہ سلمان عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں،دونو ں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت دے گی۔

سعودی عرب کے سفیر نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے،پاکستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔