وزیراعظم کا قوم کو یومِ آزادی کا تحفہ، بڑی خوشخبری سنا دی

531

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں وراثت میں ملے نقصاندہ ڈھانچے کو ٹھیک کرنے کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قوم کو اس کے 73 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائد اعظم کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے، جس پاکستان میں تمام شہریوں کے لیے قانون برابر اور ایک اسلامی فلاحی ریاست ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قوم کو مبارکباد ہو، پاور سیکٹر میں وراثت میں ملے نقصاندہ ڈھانچے کو ٹھیک کر رہے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدے بجلی کی پیداواری لاگت اور گردشی قرضہ کم کرنے میں مدد کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بہادر کشمیریوں کے لیے پیغام ہے کہ ہماری قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، ہم کشمیریوں کو ہر سطح پر ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے، کشمیری بہت بہادری سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کا مقابلی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک دوسری ٹوئٹ میں شاعر مشق علامہ محمد اقبال کا شعر بھی شیئر کیا اور کہا کہ دھرنے کے دوران نوجوانوں کے کیے یہی میرا بنیادی پیغام تھا اور آج بھی ہماری نوجوان نسل کے لئے یہی ایک انمول سبق ہے۔

وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اقتدار ملا تو 2 بڑے بوجھ تھے، ایک تو 2 ہزار ارب سابق حکومت کے قرض کے دیئے اور دوسرا بوجھ مہنگی بجلی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے مہنگی بجلی بنانے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں، اللہ کا شکر ہے ہماری آمدن بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ایکسپورٹ کو نقصان ہوا، مستقبل میں حالات بہتر نظر آر ہے ہیں، ہماری ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔