پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا سب سے بڑی کامیابی ہے، شہبازشریف

360

لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کاایٹمی طاقت بننا سب سے بڑی کامیابی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی دفترماڈل ٹاؤن میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لیگی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کویوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 73 سال قبل قائداعظم کی قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا، لوگ اپنی آنکھوں میں خواب سجائے اور آباؤ اجداد کی جائیدادیں چھوڑکر پاکستان آئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قومیں آزادی نہیں ہوتیں جومعاشی طورپرآزادنہ ہوں، ہم نے نفرت اورانتقام کی سیاست کو دفن کرنا ہے، کشکول توڑنے کیلئے ہمیں خود کومضبوط کرنا ہوگا اوروقت کا تقاضا ہے کہ کشکول توڑاجائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ایٹمی قوت بننا تھا، جبکہ وطن کے تحفظ اورسالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے اورآج دشمن پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔