صدر مملکت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا

623

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہائیوں سےجدوجہد آزادی کیلئے متحرک کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں  نشان پاکستان سے نوازا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت نے جدوجہد آزادی کشمیر کے اعتراف میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان وصول کیا، سيد علی گيلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے بےمثال جدوجہد کے باعث ديا گيا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے90 سالہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ سید علی گیلانی طویل عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔