عرب امارات نے فلسطینیوں کی پیٹ میں چھرا گھونپا، حماس

566

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو  تسلیم کر کے فلسطینیوں کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک  نے اپنے  جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ  متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کےدرمیان طے پائے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں، یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کو نظرانداز کیا ہے۔

 قبل ازیں فلسطین میں مسلح گروہوں کے اتحاد (پی آر سی ) پاپولر ریزیسٹینس کمیٹی نے  کہا ہے کہ  یواے ای اسرائیل معاہد ہ فلسطینی عوام کے خلاف وسیع سازش کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ  نے معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی ، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرلیےہیں ،معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ ملے گا۔