کراچی: یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب منعقد کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز پر 31 توپوں جبکہ چاروں صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی، اعزازی گارڈزنے مہمان خصوصی کی آمدپرسلامی پیش کی، قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو سلام پیش کیا ، مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
لاہور میں شاہی مسجد کے احاطے میں واقع مزار اقبال پر بھی تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوئی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ پاک فون فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال کی گارڈز تبدیلی کے فرائض سنبھال لیے۔