کے یو جے دستورکی جشن آزادی کےموقع پر کیک کاٹنے کی تقریب  منعقد

622

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی جانب سے پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پروقار کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی جانب سے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کراچی پریس کلب میں جشن آزادی پاکستان کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جشن آزدی کی تقریب میں صحا فیوں اورانکے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب میں شریک شرکاء نےایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے پاکستان زندہ باد پا کستان پا ئندہ باد کے نعرے بھی لگا ئےاور بچوں نے ملی نغمہ پیش کیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی تھے،تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان.راجہ اظہر ،ڈاکٹر سنجے،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریا ض احمد ساگر،سیکرٹری محمد عارف خان سمیت محمد رضوان بھٹی شمس کیریو وقار بھٹی منیر عقیل انصاری ،کفیل الدین فیضان،اراکین گورننگ باڈی،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران سیکرٹری ارمان صابر،راجہ کامران کلب کی گورننگ باڈی کے رکن وحید راجپر ،زین علی،عتیق الرحمان،سینئر صحافی مقصود یوسفی ،اے ایچ خانزادہ،عامرلطیف،مظفر اعجازسمیت دیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں  کے علاوہ کیمرہ مین،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والےصحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں اور ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان بنانے میں سب کچھ قربان کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کی تعمیر کے لئے اپنے آپ سے دوبارہ عہد کرنا چاہیئے

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ہمیں ملکی استحکام،بقا اور باہمی یکجہتی کا درس دیتا ہے،شہر کراچی  اور صحافیوں کے مسائل کا حل ان کے ترجیہات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا  کہ پی ٹی آئی صوبے کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون کر ےگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ملک میں بحالی جمہوریت کے لئے بہت اہم کردار ہے یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں صحافیوں اور عوام کے مسائل پر آواز اٹھانے کے لئے اپنا بھرپورکردار اداکرتا رہونگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو بحیثیت قوم دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم قومی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں۔

 تقر یب کے اختتام پرکراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریا ض احمد ساگر،سیکرٹری محمد عارف خان نے پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئےتقریب میں شریک معزز مہمانوں،صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔