برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا

739

اسلام آباد: برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن بحال کردیا، پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیاہے، برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر برٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔

برٹش ایئرویز کے زریعے 100سے زائد مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ، مسافروں کی ہیلتھ کاؤنٹر اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی ، برطانوی سفارتخانے کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

یاد رہے برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا ، اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتے میں3پروازیں چلائی جائیں گی، مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔