مولانا طارق جمیل سمیت 184 شخصیات کیلیے سول ایوارڈزکا اعلان

691

حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی 184شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ چوبیس شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت، ستائیس کیلئے  ستارہ امتیاز اور چوالیس شخصیات کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشان امتیاز جب کہ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا۔

مولانا طارق جمیل کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس، مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے نشان امتیاز  جب کہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کے لیے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشری انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاروق قیصر، نعیم بخاری اور مرحوم عبدالقادر کیلئے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔