73ویں یوم آزادی:دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں پرچم کشائی

490

پاکستان کی 73ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں پرچم کشائی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے پرچم کشائی کی،تقریب میں کورونا ایس او پیز کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانے  میں تقریب منعقد کی گئی، جہاں فرسٹ قونصلیٹ عدیل کھوکھر نے صدر اور وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا،فرانس میں قائم مقام سفیر امجد عزیز نے پرچم کشائی کی۔

جبکہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش خروش سے منایا گیا، پاکستانی سفارتخانے میں سفیر پاکستان امتیاز احمد نے پرچم کشائی کی،تقریب میں سفارتی حکام اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی،جہاں کیک بھی کاٹا گیا اورپاکستانی سفیر نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔