جیکب آباد ،بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کاسیپکو کیخلاف احتجاج

1928

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں بدترین لوڈ شیڈنگ، سیپکو ملازمین کی کرپشن اور زیادتیوں کے خلاف شہر کی سیاسی،مذہبی، سماجی اور کاروباری حضرات کا تاریخی احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں پ پ پ (ش ب ) کے ضلعی صدر ندیم قریشی، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری صادق ملغانی، ترقی پسند کے ضلعی صدر عبدالستار جاگیرانی،جے یو آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی صدر عوامی تحریک جی ایم سومرو، میونسپل میمبر میر ہارون سومرو، مزدور شہری اتحاد کے صدر حاجی غلامی نبی رند، چیئرمین مہران سوشل فورم عبدالحی سومرو اور دیگر کی قیادت میں مظاہرین نے شہر کے اندر مارچ کر کے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور سیپکو کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔مظاہرے میں چیمبرس کے صدر میر احمد علی، فوٹو اسٹیٹ مارکیٹ کے رہنما انور بروہی، منور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔جذبات سے بھرپور مظاہرین واپڈا آفس کے مین دروازے پر دھرنا دیا جہاں سخت نعرے بازی کی گئی۔ بعد ازاں واپڈا عملدار کا وفد مظاہریں سے مذاکرات کے لیے پہنچا اور ان کے مطالبات کو ماننے کی یقین دہانی کرائی گئی بعد ازاں مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہوگئے۔