سندھ میں گندم کا بحران زور پکڑ گیا

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گندم کا بحران زور پکڑ گیا، آٹے کی فی کلوقیمت 65سے70روپے پرپہنچ گئی۔سندھ میں گندم کا بحران بحران سنگین تر ہوگیا جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔اس ضمن میں چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن سندھ خالد مسعود نے بتایا کہ وفاق کی ہدایت کے باوجود محکمہ خوراک سندھ گندم جاری نہیں کررہا ،جس کے باعث فلور ملزاوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر مجبورہیں۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 52روپے کلو تک پہنچ گئی ہے،جو گزشتہ سال 35سے 36روپے کلو تھی،آٹے کی ایکس مل قیمت بھی59روپے کلو ہوگئی جبکہ چھوٹی چکی کا آٹا 70روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی فلور ملز کو یومیہ گندم کی 70ہزار بوری کی ضرورت ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے گندم نہ ملنے کی وجہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔