بائیکو پٹرولیم نے سمندرمیں پھنسے 23ماہی گیروں کو بچا لیا

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بائیکو پٹرولیم پاکستان( لمیٹڈ )نے کیپ مائونٹ کراچی کے قریب پھنسے ہوئے 23ماہی گیروں کو کامیابی سے بچالیا۔ ماہی گیروں کی کشتی فنی خرابی کے باعث انجن بند ہو نے سے سمندر میں پھنس گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) کو صبح 10:20 کے قریب سمندر میں پھنسی ہوئی کشتی الرضوان سے مدد کیلئے فوری کال وصول ہوئی۔