پاکستان اسٹاک مجموعی طور پر مندی غالب آگئی

128

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث کاروبار حصص میں اتار چڑھاو ¾ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید 182.44 پوائنٹس کی کمی سے 40290.74 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 52.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 22 ارب 94 کروڑ 31لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 5.92 فیصدکم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں 200پوائنٹس کی مندیہ بھی دیکھی گئی تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 110 پوائنٹس کی تیزی سے 40563.16 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو ¾ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 39898.66 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 182.44پوائنٹس کی کمی سے 40290.74 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 87.41 پوائنٹس کی کمی سے 17538.41 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس86.82پوائنٹس کی کمی سے 28134.26 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز 419 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 179 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 220 میں کمی اور 20میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 74 کھرب 57 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ روپے سے گھٹ کر 74 کھرب 34 ارب 56 کروڑ39لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر کے حصص 59روپے کے اضافے سے871 روپے اورپریمیئر شوگر32روپے کے اضافے سے550روپے ہوگیا۔