شیخ عمرریحان کاٹی کے بہترین صدر ہیں،ایس ایم منیر

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے شیخ عمرریحان کی کاٹی کے صدر کی حیثیت سے کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں بے مثال صدر قرار دیدیا۔ایس ایم منیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں سال کورونا وائرس نے تمام ہی شعبوں کو متاثر کیا اورملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن کورونا وائرس کے باوجود کاٹی کے صدر شیخ عمرریحان نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کیا اور ہرممکن طور پر کاٹی کے دفتر میں بیٹھ کر کاٹی کے ممبران کے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوششیں کیں،بلاشبہ شیخ عمرریحان کاٹی کے بہترین صدر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔