پاک فضائیہ نے جشن آزادی پر نیا ملی نغمہ ’’میراجنون‘‘ نشر کردیا

273

کراچی(آن لائن)پاکستان کے73 ویں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ’’ میرا جنون‘‘ کے ٹائٹل سے ایک نیا ملی نغمہ نشرکر دیا۔
اس ولولہ انگیز نغمے کے شاعر اور گلوکار عمران زیک ہیں جبکہ موسیقی اورنگزیب خالدی نے ترتیب دی ہے۔ اس نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو خوبصورت اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کی جانب سے قوم کو یقین دہانی ہے کہ اس کے بہادر بیٹے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوویڈ 19 کے حوالے سے پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔