اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم کے ذریعے ہی پاکستان مستحکم کیاجاسکتاہے

784

کراچی (نمائندہ جسارت)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے قائد اعظم کی عظیم جدوجہد کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو ہمارا پیارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان معروض وجود میں آیا، ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے قائد اعظم کے زریں اصول اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم کو
انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنا ناہوگا۔ آج ہم ایک آزاد قوم کی صورت میں پوری دنیا کے سامنے کھڑے ہیں ، آنے والے دنوں میں پاکستان طاقتور ملک بن کر رہے گا۔ پاکستان نے ٹیک آف کرنا شروع کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ عوام بلاول زرداری کی زیر قیادت ملک کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا نقشہ بہت جلد حقیقت کا روپ دھارے گا اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔