یوم آزادی پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

142

کراچی(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے اور محکمہ داخلہ
سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہفتہ 15 اگست تک ہوگی، پابندی کا اطلاق پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر نہیں ہوگا، جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلا ق فوری ہوگا۔