علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی: اقتصادی زونز میں پلاٹوں کی فروخت کی منظوری

93

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، بوستان اور حب کے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ ایس) میں پلاٹوںکی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔ ایس ای زیڈ ایس کی منظوری کمیٹی نے 2 خصوصی اقتصادی زونز جے ڈبلیو اور دھابیجی کی درخواستیں بورڈ کو منظوری کیلیے بھیج دی ہیں۔ بورڈ آف اپروول کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ اسپیشل اکنامک زونز کی اپروول کمیٹی کے 7 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین/ وزیر مملکت عاطف آر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتکاری کا فروغ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے۔