بحیرۂ روم میں کشیدگی پر فرانس کا  مزید فوج بھیجنے کا اعلان

104

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے توانائی کے ذخائر کی تلاش کے لیے جاری سرگرمیوں کے خلاف نئے اقدامات کے تحت علاقے میں تعینات اپنی فوج میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی کو فوری طور پر اپنی مہم روک دینی چاہیے۔ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے متنازع پانیوں میں توانائی کی دریافت کرنے سے ماحول کشیدگی کا شکار ہے اس لیے وہ علاقے میں تعینات اپنی فوج میں مزید اضافہ کرنے جا رہا ہے۔