بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی

294

اسلام آباد/تتہ پانی(خبر ایجنسیاں ) لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں واقع گائوں بٹالی میں رہائشی گھرپربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ماں بیٹی شدید زخمی، جبکہ کمسن بچے سمیت دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔جنگ معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں واقع گائوں بٹالی میں رہائشی گھرپربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ماں بیٹی شدید زخمی، جبکہ کمسن بچے سمیت دیگرافرادمعجزانہ طور پر محفوظ رہے۔زخمی ماں بیٹی کو ڈی ایچ کیواسپتال کوٹلی پہنچایا گیا،اہل خانہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث گھر کے صحن میں سو رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ٹارگٹ فائرنگ کرکے نشانہ بنایاگیا۔علاوہ ازیںجمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا اور کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیںجو بین الاقوامی انسانی قوانین کے منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔ بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے۔