چیئرمین نادرا عثمان مبین کے تقرر کیخلاف کیس پر فیصلہ محفوظ

139

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کے تقرر کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو دوران سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود جبکہ درخواست گزار کی جانب سے حافظ عرفات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے کہا کہ چئیرمین نادرا کیلیے عمر کی حد 55 تھی جبکہ عثمان مبین کی عمر 38 سال تھی، تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط کو مدنظر رکھ کر عثمان مبین کی قانون کے مطابق تعیناتی ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین عثمان مبین کی تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔