سعودی عرب کی جانب سے پہلی بار یوم آزادی پر اردو میں مبارکباد

222

اسلام آباد (صباح نیوز) سفارتی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے پاکستان کے یوم آزادی پر اردو میں وڈیو پیغام پاکستانی عوام کیلیے جاری کردیا، پاکستان میں سعودی سفیر شیخ نواف سعیدالمالکی نے اردو میں وڈیو پیغام میں کہا کہ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم اصلاۃ والسلام علی سیدالانبیاء والمرسلین۔ سعودی سفارتخانہ اسلام آباد برادر پاکستانی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کے ساتھ جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہے، پاک سعودی دوستی زندہ باد۔ اس بیان کے بعد پاک سعودی تعلقات میں دراڑ کی خواہش رکھنے والوں میں مایوسی پھیل گئی اور تعلقات میں خرابی سے متعلق افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔ یوم آزادی یادیگر پاکستانی قومی تقریبات کے حوالے سے تاریخ میں پہلی بار اردو میں آفیشلی پیغام جاری کیاگیاہے ۔