دھونی کب ریٹائر ہونگے؟

465

نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) تین بار کی چیمپئین  چنائے سپر کنگ کے کپتان اور سابق بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی 2022 تک ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاید مہندر سنگھ دھونی اس مرتبہ اس مہنگے ترین کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک نہ ہوں جس کی وجہ عمر اور فٹنس ہے ،۔ آئندہ سال جولائی میں دھونی 40 برس کے ہوجائیں گے تاہم دھونی کی خواہش ہے کہ وہ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں۔

اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی  اعلان کرچکے ہیں سال2022 تک آئی پی ایل میں شریک ہوں گے اور اپنی ٹیم چنائے سپرلیگ کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ دھونی گزشتہ برس عالمی کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے کرکٹ گراؤنڈ میں جلوہ گرنہیں ہوئے جس کے باعث کرکٹ حلقے ان کی فٹنس اور فارم کے بارے میں بھی شک کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو کاسی وشواناتھ نے کہا ہے کہ دھونی نے چنئی سپر کنگز کو تین ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ اس ٹیم کی جان تصور کیے جاتے ہیں، ان کے تجربے اور انداز کی وجہ سے دھونی کو ‘مسٹر کول‘ بھی کہا جاتا ہے۔