‘ چیف جسٹس نے جو باتیں کی اور جماعت اسلامی نے جو باتیں کی وہ سچائی ہے’

856

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا ہے کہ ہم  کراچی کا مسئلہ اٹھانے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں چیف جسٹس نے جو باتیں کی اور جماعت اسلامی نے جو باتیں کی وہ سچائی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے  امیر کراچی جماعت اسلامی   حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پر امید ہیں کہ انصاف ملے گا،نعمت اللہ خان مرحوم کے دور میں مسئلہ دیکھ لیے جاتے تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم اور پی پی پی کی حکومت تھی اور قبضہ ہو رہے تھے، شہر بھر میں اور بلنگ کی جارہی ہے، میٹر کو دیکھنے کے لیے کوئی انڈیپنڈنٹ  ادارہ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو دوسری بار جب بیچا تو ایم کیو ایم پی پی حکومت کے ساتھ ملی ہوئی تھی وسیم اختر صاحب کے ای ایس سی تو اس شہر کا ادارہ تھا آپ نے اس کو بیچ دیا تھا،  ن لیگ نے پانچ سال مسلسل کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا پھر تبدیلی سرکار آئی تو پتہ چکا کہ یہ تو پہلے سے ہی ابراج گروپ کے ساتھ تھے یہ انٹرنیشنل چور عمران خان کا ذاتی دوست ہے یہ مکمل فراڈ ہو رہا ہے ہماری جدوجہد رنگ لائے گی، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے ایک طرف وفاقی حکومت یہ چورن بیچ رہی ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے۔